غیر ملکی طاقتیں دلائی لامہ سے ملاقاتیں کرنے سے اجتناب کریں، چین

 
0
436

بیجنگ ،اکتو بر22(ٹی این ایس) : چینی حکومت نے غیر ملکی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دلائی لامہ سے ملاقاتیں کرنے سے گریز کریں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ حکومت تبتی روحانی رہنما پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ اٴْس کے علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ یہ بیان کمیونسٹ پارٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ یی ژونگ نے دیا ہے۔ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں سالانہ کانگریس کے حاشیے میں یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ ژانگ کا کہنا ہے کہ دلائی لامہ ایک سیاستدان تھے اور اٴْن کے یورپی دوروں کے دوران غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے چینی عوام کے احساسات مجروح ہوتے ہیں۔ تبتی روحانی رہنما بھارت میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔