سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی ایک اور سازش ناکام

 
0
385

صنعاء ،اکتو بر22(ٹی این ایس): حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا جانے ولا بیلسٹک میزائل شمالی صنعاء میں زہبان کے مقام پر گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا گیا میزائل دارالحکومت میں آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے پڑوسی ملک بالخصوص سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے اب معمول بن گئے تاہم ان میں سے بہت کم میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز اور فضائی دفاع کے شعبے کے حکام سعودی عرب کی طرف آنے والے میزائلوں کو خود کا میزائل شکن سسٹم کے ذریعے فضاء ہی میں تباہ کردیتے ہیں۔