فیصل آباد ،اکتو بر22(ٹی این ایس):فیصل آباد کے ایم پی اے شیخ اعجاز کے رشتہ داروں نے اپنی گاڑیوں کی گرین نمبر پلیٹ پر ایم پی اے لکھوا لیا ہے جب ڈرائیور سے گاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ میں شیخ رؤف کا ڈرائیور ہوں اور یہ گاڑی بھی انہی کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گاڑی سے نمبر پلیٹ کر اتار کر ڈرائیور کو جانے دیا لیکن ایک ایم پی اے کے منتخب ہونے پر تمام رشتے دار اپنی گاڑیوں پر ایم پی اے لکھوا لیتے ہیں