سیاسی اختلافات،شجاعت، پرویز اور وجاہت فیصلہ کن ملاقات کریں گے

 
0
200

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ق اور خاندان میں سیاسی اختلافات کے معاملے پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اور چوہدری وجاہت حسین فیصلہ کن ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی اختلافات کے معاملے پر چوہدری برادران نے حتمی فیصلوں کے لیے اہم ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت، پرویز الہی اور چوہدری وجاہت حسین جلد ملاقات کریں گے، خاندان کے تینوں بڑے مستقبل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے چوہدری حسین الہی نے مسلم لیگ ق سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ مونس الہی کے ساتھ مل کر کروں گا۔