وفاقی حکومت کا انوکھا کارنامہ ہفتہ کی چھٹی، نماز جمعہ کی بریک کا ذکرگول

 
0
129

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت کا انوکھا کارنامہ ، ہفتہ کی چھٹی سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں نماز جمعہ کی بریک کا ذکر ہی نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی تعطیل کی حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اصل نوٹیفکیشن سب نیوز نے حاصل کر لیا ، جبکہ گزشتہ روز وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا ،اس نوٹیفکیشن کے حوالے سے ادارہ اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہے ۔

تاہم وفاقی حکومت کے اصل نوٹیفکیشن میں بھی بڑی غلطی سامنے آ گئی ہے ، نوٹیفکیشن میں پیر سے جمعہ دفتری اوقات کا تو ذکر کیا گیا ہے تاہم جمہ کی بریک کا کوئی ذکر نہیں ۔۔