اسلام آباد 11 مئی 2022 (ٹی این ایس): نوازشریف سےملاقات کیلئےوزیراعظم شہبازشریف لندن پہنچ گئے۔ احسن اقبال،مفتاح اسماعیل، ایاز صادق، مریم اورنگزیب ہمراہ ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ خواجہ سعدرفیق،خواجہ آصف سمیت کابینہ کے ارکان ہیں ۔ نواز شریف سے ملاقات میں معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ رات برٹش ائیر ویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے ، وزارت ہوا بازی کی جانب سے وزیر اعظم کی روانگی کے وقت اسلام آباد ائیرپورٹ کے سٹیٹ لاؤنج میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی ۔ وزیر اعظم کے وفد نے چائنہ گیٹ سے روانہ ہوا تھا ۔