نواز شریف نے پارٹی کو الیکشن کی تیاری کا کہ دیا ہے،لیگی سنیٹر کا دعوی

 
0
93

اسلام آباد 11 جون 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے سنیٹر پروفیسر ساجد میر نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کو الیکشن کی تیاری کا کہ دیا ہے

تفصیلات کے مطابق سینیٹرساجدمیر سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف الیکشن کی تیاری کا کہہ رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی بالکل میاں صاحب نے انتخابات کی تیاری کا کہا ہے کیونکہ انتخابات کے لیے بنیادی ضرورت اصلاحات کی ضرورت تھیں جو اب پوری ہوگئیں ہیں۔ساجد میر نے کہا کہ کچھ رکاوٹیں الیکشن کمیشن کی جانب سے تھیں جو انہوں نیکہہ دیا کہ چند ماہ میں دور ہونگیں، دوسرابڑا مسئلہ معیشت کا ہے جس یکچھ نہ کچھ سنبھالا دیکر انتخابات میں جائیں گے آئندہ تین چار ماہ ملکی معیشت کے لئے اہم ہیں، اس دوران معاشی استحکام آجاناچاہیے پھر انتخابات کا کچھ ہوگا۔نون لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اکتوبر تک استحکام آسکتاہے اور پھر الیکشن کے امکانات ہیں،انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کام میں ہاتھ ڈال دیا ہیتو پھر اس کا کوئی منہ سر تو بنانا پڑے گا، ایسا نہیں اگست دو ہزار تئیس تک انتخابات کو کھینچاجائیاور ایسابھی نہیں کہ آئندہ ماہ الیکشن ہوجائیں۔امیرجمعیت اہلحدیث کا کہناتھا کہ اگر پاکستان جو آئی ایم ایف سے قسط نہ ملی تو دوست ملک بھی آنکھیں پھیرلیں گے، ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن بات دشمنی تک جانا ٹھیک نہیں، وزیراعظم شہباز شریف نیشنل ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں عمران خان نیکہا اسکی ضرورت نہیں ہے۔