اپوزیشن کی ضد برقرار،پنجاب حکومت نے بجٹ اجلاس کیلئے حل ڈھونڈ لیا

 
0
409

لاہور 14 جون 2022 (ٹی این ایس): حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد حکومت نے بجٹ اجلاس مقامی ہوٹل میں لانے پر غور شروع کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، جس کے بعد حکومت نے بجٹ اجلاس کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کریا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ اجلاس مقامی ہوٹل میں بلانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، حکومتی ارکان نے گورنر پنجاب کو کسی ہوٹل کو اسمبلی کا درجہ دینے کی سمری بھیجنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو ساری صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسپیکر ضد پر اڑے رہے تو آج رات کو سمری گورنر کو بھیج دی جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بجٹ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جاتا ہے تو اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کریں گے۔