مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کر دی

 
0
132

اسلام آباد 21 جون 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کر دی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ان کی نظر میں نیب ترمیم بل کا وہ والا حصہ اچھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو اپنے لگائے گئے الزام کو ثابت کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی کچھ چیزیں ہونی چاہئیں جیسے 90 دن کا ریمانڈ ہے، آپ 60 دن کسی کو اندر رکھو ،اس نے کچھ کیا ہو یہ نہ کیا ہو وہ ڈانواں ڈول ہو جاتا ہے۔
مونس الٰہی نے مزید کہا کہ یہ بھی ایک اچھا قدم ہے لیکن یہ شروع عمران خان نے کیا تھا جب انہوں نے نیب قوانین پر نظرثانی کی کوشش کی تھی۔