فواد عبدالقادر کو پےموب پاکستان کا کنٹر ی منیجر مقررکردیا گیا

 
0
130

اسلام آباد 23 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان:-پے موب مصر کے معروف payment solution facilitatorکے اعلان کے مطابق اپریل 2022 سے جناب فواد عبدالقادر کو اپنے پاکستان آپریشن کا کنٹری ہیڈ مقررکیا گیا ہے۔

جناب عبدالقادرfin-tech projectکے اسپیشلسٹ ہیں اورفنانشل سروسز انڈسٹری کے بارے میں گہری اور وسیع معلومات اور عمل درآمدکا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے پاکستان بھر میں مختلف فنانشل اداروں کیلئے فنانشل سروسز سلوشنز کے ڈیولپمنٹ اور ڈپلائمنٹ میں کلیدی اسٹریٹجک کردار اداکیا ہے۔

پے موب گلوبل بزنس ڈیولپمنٹ(مصر) کے SVPجناب عمر الغمل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا،Paymob” پاکستان میں آپریشنز کی سربراہی کیلئے جناب فواد کے تقرر پر بہت خو ش ہے۔ ان کا ملک میں fin-tech projectکی امپلی منٹیشن کا متنوع تجربہ مارکیٹ کی توسیع کیلئے درست حکمت عملی اختیار کرنے میں کارآمد ہوگا۔”

ماضی قریب میں جناب عبدالقا در نے NIFTمیں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور NIFT epay کے برانڈ کے تحت مجموعی طور پر مقامی ادائیگی کے گیٹ وے کے قیام میں مدد دی ہے۔ اس مدت کے دوران میں آپ نے مجموعی اکاؤنٹ پر
مبنی ڈائریکٹ ڈیبٹ سروس بشمول کارڈ زاور آن لائن بزنسز کیلئے ویلیٹ پر مبنی ادائیگیوں کا طریقہ متعارف کروانے میں پیش روکی حیثیت میں کام کیا۔اس سے پہلے جناب قادر نے Alvarez & Marsal (A&M)کیلئے نیشنل سیونگز ڈیجیٹائزیشن پروجیکٹ کے کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس پروجیکٹ کی فنڈنگ Karandaazنے کی ہے۔آپ نے پاکستان میں متعدد نامور بینکنگ کے اداروں بشمول بینک الفلاح اور ایم سی بی میں بزنس یونٹ ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ اپنے پیشہ ورانہ سفر کے دوران میں آپ
فن ٹیگ نے پاکستان میں اور ڈیجیٹل پیمنٹ ایکو سسٹم کی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں حکمت عملی کی ڈیولپمنٹ اور عمل درآمد میں بنیادی کردار ادا کیا۔
جناب قادر نے اپریل 2022میں Paymob Pakistanکے کنٹری منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،fin-tech infrastructure networks”کی سہولت فراہم کرنے اور معاونت کرنے کیلئے میں Paymob Pakistanمیں نئے سفر کے آغاز پر بہت پرجوش ہوں۔
۔ ۲ ۔

ان کے اومنی چینل پیمنٹ سسٹم، متنوع پروڈکٹ سوئٹ اور مجموعی مارکیٹ اسٹریٹیجی، بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ ان کے مضبوط رابطوں اور ہرجگہ پر کاروباری افراد کو سہولتیں فراہم کرنے کا مشن ان کی کامیابی کے بنیادی عناصر ہیں۔میں اپنی ٹیم کے ساتھ قربت سے کام کرتے ہوئے 2024تک پورے پاکستان میں 100,000تاجروں کو Paymobکے کامیابی کے ساتھ استعمال کے تجربے سے روشنا س کرانے کیلئے پرامید ہوں۔”

پے موب صف اول کاMENAP ڈیجیٹل پیمنٹس کا نظام ہے جو ادائیگیوں کے انفرا اسٹرکچر ٹیکنالوجیزقائم کرتا ہے اور ہر سائز کے کاروبار اور تاجر حضرات کو فنانشل سروسز تک رسائی کے ساتھ اہلیت فراہم کرتاہے۔Paymobاپنے یونیفائیڈ کامرس سلوشن کی صلاحیت کے ڈریعے کاروبارکو فائدہ پہنچاتے ہوئے خطے میں فنانشل خلاکو پر کرتاہے۔

پے موب نے پاکستانی مارکیٹ کا انتخاب اس بناء پر کیا یہاں اپنے انٹرنیٹ کی GDPمیں اضافے کے نمایاں مواقع نظر آتے ہیں۔ پاکستان کی آبادی 220ملین سے زیادہ ہے اور اس کے شہروں میں 5ملین سے زیادہ ریٹیل آؤٹ لیٹس اور MSME بزنسز کا جال پھیلا ہوا ہے جو80,000 POSٹرمینلز اور 3,000سے کم ای کامرس گیٹ ویز کا استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ صورتحال Paymobکی فنانشل خلا کو پُر کرنے کی صلاحیت کے لحاظ سے “مناسب ترین ” ہے اور MENAPمیں مزید توسیع اور عالمی سطح پر کام کیلئے کمپنی کے معیار اور حکمت عملی پر پورا اترتی ہے۔

پے موب کا مقصد پاکستان کے تمام شہروں میں MSMEs کوبااختیار بناکراوران کے کاروبار کو منظم کرنے اور بڑھانے کیلئے آن لائن اور فیس ٹو فیس ڈیجیٹل فنانشل سلوشنزکے ذریعے پاکستان کے ایکو سسٹم پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔Paymob کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی، پاکستان میں پہلی بارپیمنٹ گیٹ ویز، POS اور سافٹ POSجیسی پروڈکٹس کے استعمال سے فوری آن بورڈنگ کی خصوصیات پیش کرتی ہے۔