بلاول بھٹو زرداری کل شاندار منصوبے کا افتتاح کریں گے

 
0
106

اسلام آباد 26 جون 2022 (ٹی این ایس): کراچی کے شہریوں کے لیے جدید ٹرانسپورٹ سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل اہم منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سوموار کو کراچی کے لیے پیپلز بس سروس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے پیپلز بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب سوموار کو دوپہر 12 بجے ہوگی۔

تقریب آواری ٹاورز ہوٹل کے متصل فاطمہ جناح روڈ پر ہوگی جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزرا تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی کی صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی انٹرا سٹی بس سروس منصوبے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔پہلے فیز میں کراچی کے لیے مجموعی طور پر 240 بسیں لائی گئی ہیں جبکہ جدید ٹرانسپورٹ بسیں چین سے درآمد کی گئی ہیں۔