کراچی اگست 05۔( ٹی این ایس ) سعودی عرب کے شہر جدّہ کے قریب پاکستان کو انٹر نیشنل بینڈ وڈتھ فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیرِ آب کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے صارفین کو انٹر نیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہے۔ ایک اور زیرِ آب کیبل SEA-ME-WE 4پہلے ہی زیرِ مرمّت ہے۔ پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر سکندر نقی کے مطابق بین الاقوامی کنسورشیم جوزیرِ آب کیبل سسٹم کا انتظام سنبھالتا ہے پہلے ہی ممکنہ حد تک حالات کو قابو میں کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔ سروس میں اس خرابی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے، پی ٹی سی ایل نے اس کے دوسرے کیبل کے نظام اور بین الاقوامی کیبل کاروباری شراکت داروں کے ذریعے اضافی/بینڈ وڈتھ کا بند وبست کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ہم صارفین کو پہنچنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔