حکومتی اتحادیوں کو منانے کا مشن ، آصف زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے

 
0
98

اسلام آباد 29 جون 2022 (ٹی این ایس): حکومتی اتحادیوں کو منانے کی خاطر سابق صدر آصف علی زرداری کا آج اسلام آباد کا دورہ متوقع ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اتحادیوں کو منانے خصوصی مشن پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
اس دوران آصف زرداری بی اے پی، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے معاملات سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سے بی اے پی، ایم کیو ایم کے ایشوز کے حل کے لیے آصف زرداری ون ٹو ون ملاقات کریں گے اور شکایات سن کر معاملات کے لیے کردار ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ آصف زرداری سے بی اے پی کے خالد مگسی اور اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز رابطہ کرکے حکومتی وزرا کے رویوں اور ترقیاتی فنڈز سے کی عدم فراہمی پر شکایت کی تھی جس پر انہوں نے اتحادیوں کو معاملات حل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔