آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 
0
101

اسلام آباد 30 جون 2022 (ٹی این ایس): دوحہ-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے سرکاری دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے امیر قطر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں قطر کے ڈپٹی وزیراعظم بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی ،دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال بھی زیرغورآئی۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ اور بردرانہ تعلقات ہیں۔ملاقات میں دونوں جانب سے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔ قطر کے امیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جب کہ قطری امیر نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔