صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

 
0
92

اسلام آباد 06 جولائی 2022 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ،ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی ، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی ،بلوچستان ہائی کورٹ کےایڈیشنل ججز تعینات ایڈووکیٹ گل حسن ترین ، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بھی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ۔صدر مملکت نےتعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ۔صدر عارف علوی نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ۔