سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق سے نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنما سینیٹرمیر حاصل بزنجو کی ملاقات ،

 
0
315

اسلام آباد جولائی 08 (ٹی این ایس): سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق سے نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنما سینیٹرمیر حاصل بزنجو نے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹر میر حاصل بزنجو نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کا اجلاس (آج) منگل کو ساڑھے 11 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوںنے بتایاکہ اجلاس میں قرارداد پر اپوزیشن سینیٹرز کے دستخط کرانے کے بعد یہ قرارداد جمع کرائی جائے گی۔چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار کا فیصلہ 11 جولائی کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ابھی تک میں نہ امیدوار نہ ہوں اور نہ کسی نے میرا نام تجویز کیا ہے۔ صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سے سینیٹرز کے ہمراہ قرار داد جمع کرائیں۔