نانگا پربت پرکوہ پیمائوں کونکالنے کےلیے پاک فوج کا آپریشن جاری

 
0
111

اسلام آباد 07 جولائی 2022 (ٹی این ایس): پاک فوج نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیمائوں شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کو مربوط کر رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق کوہ پیمائوں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گرائونڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے۔

گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیمائوں کو نکالا نہیں جاسکے، تاہم زمینی ٹیم کوہ پیمائوں کے قریب پہنچ چکی، کوہ پیما اس وقت 21 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ تھر میں موجود ہیں۔

آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ موسم کی صورتحال کے تحت آج دوبارہ پرواز کریں گے جبکہ زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ 2 سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔