کورونا کے وار جاری، مزید 2 اموات

 
0
148

اسلام آباد 14 جولائی 2022 (ٹی این ایس): ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 390 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس کے باعث مزید 2 اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.24 فیصد رہی اور اس دوران 17 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے 175 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گزشتہ دنوں کی نسبت کورونا کیسز میں کمی واقعی ہوئی ہے تاہم جن علاقوں میں کورونا وائرس موجود ہے وہاں لوگ ماسک کا استعمال لازمی کریں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔