چار اور پانچ نمبر پر بیٹسمین کھلانے ہوں گے، انضمام الحق

 
0
118

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی وہاں کی جاتی ہے جہاں مسئلہ ہورہا ہو، ہمارا مسئلہ بیٹنگ ہے جہاں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ رضوان اور بابر پر انحصار کریں گے تو مشکل میں رہیں گے۔ پاکستان کو چار اور پانچ نمبر پر بیٹسمین کھلانے ہوں گے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے پاکستان سے 130 رنز مشکل سے بنے تھے۔ ہم کہہ رہے تھے کہ حیدر علی کو موقع دیا جائے۔ چار نمبر پر جب بھارت کے خلاف نواز کو بھیجا خوش دل کو کیوں نہیں بھیجا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاداب آسٹریلیا میں اچھی بالنگ کرسکتا ہے جبکہ حارث اور حسنین نے آسٹریلیا میں اچھی بالنگ کی تھی۔

پروگرام میں شریک اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ یہ بھی مذاق چل رہا ہے کہ بابر اعظم نے ساری انرجی فائنل کے لئے بچائی ہوئی ہے۔ اس پر انضمام الحق نے کہا کہ اللّٰہ کرے فیصل قریشی جو کہہ رہے ہیں وہ سچ ہو جائے۔

اداکارہ نوال نے سوال پوچھا کہ کیا ایسا ہوتا ہے کہ مخالف ٹیم کو دکھایا جائے کہ ہم ہلکے ہیں پھر سرپرائز کردیں۔ اس پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ پلاننگ سے فیل ہوا جائے۔