کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ،30 ملزمان گرفتار

 
0
549

کراچی اگست 06.(ٹی این ایس )کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران پولیس نے 28 ملزمان جبکہ رینجرز نے سیاسی جماعت کے 2 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی منیر شیخ کے مطابق بلدیہ،سعید آباد میں چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق سرجانی 36 بی سے تین روز پرانی لاش ملی ہے جبکہ ڈرگ روڈ پر مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ ایڈیسن زخمی ہوگیا۔لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب 38 سالہ ملیکہ بی بی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق راشد منہاس روڈ لال فلیٹ کے قریب کارروائی کے دوران رینجرز نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے میں مختلف کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پٹرول اور ڈیزل بیچنے والے 10 افراد کو گرفتار کرکے کئی لیٹر پٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔جبکہ دوسری طرف مضر صحت گٹکا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔نارتھ ناظم آباد سے اسٹریٹ کرائم کی وارادتوں میں ملوث 2 ملزمان ادریس اور دانیال کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مار کر جوا کھیلنے میں مصروف 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔