سینیٹر سیف اللہ نیازی سینیٹ کے احاطے سے اغوا

 
0
125

 سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا ۔قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ سینٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ توہین پارلیمنٹ کی ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں۔