پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

 
0
142

تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ انکوائری روکنے کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکا جائے، چھاپے غیر قانونی ہیں، گرفتاریوں سے روکا جائے۔

درخواست کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جو قانون کے مطابق تھے۔ عطیات وصولی کا معاملہ دیکھنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

اس سے پہلے 27 ستمبر کو پشاور ہائی کورٹ اسد قیصر کی درخواست مسترد کرکے ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم دے چکی ہے۔