تھرپارکر میں چکن گونیانے مزید2دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ٗمتاثرہ افراد کی تعداد 300سے تجاوز کر گئی

 
0
351

تھر اگست 06.( ٹی این ایس ) تھرپارکر میں چکن گونیانے مزید2دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق گاؤں بھیما سراوررام سنگھانی کے متعدد افراد چکن گونیا میں مبتلاہو چکے ہیں جس سے تحصیل ہسپتال چھاچھرو کے وارڈزمیں جگہ کم پڑگئی اورایک بیڈ پر2سے3مریض زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ تھرپارکر میں بھوک مفلسی سے ہلاکت کے بعد چکن گونیا نے سر اٹھا لیاگیا جس سے متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔