حکومت کا عمران خان کے خلاف فواجداری مقدمہ درج کرنے کا اعلان

 
0
128

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرئینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں، اللہ کا شکر ادا کریں کہ فتنہ ایکسپوز ہوا ہے، ہر پاکستانی کو اس فتنے کی شناخت کرنی چاہئے، اس فتنے نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، یہ کہتا ہے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دوں گا، کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟ ایسا شخص لیڈر بننے کے قابل نہیں، عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے، عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے، الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو چور ثابت کر دیا ہے۔ اس کو دوسرے ممالک نے ملک کی عزت کی خاطر تحائف دیئے، ابھی تو اربوں روپے کا حساب باقی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کو الیکشن کمیشن نے چورثابت کردیا ہے، دوسروں کو چور کہنے والا آج خود کٹہرے میں ہے، پنجاب پولیس، آئی جی، چیف سیکرٹری سے کہنا چاہتا ہوں چورکے بجائے ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، بنی گالہ میں چور ٹولہ اکٹھا ہوگیا ہے۔ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا۔ اس نے قوم کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا۔