ایف سی بلوچستان کی کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے

 
0
510

راولپنڈی اگست06. (ٹی این ایس ) اپریشن رد الفساد کے دور ان ایف سی بلوچستان کی کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے ۔ آ ئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفسا کے دور ان ایف سی بلوچستان نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے کیمپوں کے خلاف آپریشن کیا کارروائی کے دور ان دہشتگردوں نے مزاحمت کیاور فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایف سی کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا ۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے کیمپ تباہ کر دیئے مارے گئے دہشتگرد بھتہ خوری ٗ اغواء برائے تاوان ٗ سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے کارروائی کے دور ان بارودی سرنگیں ٗ دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات بر آمد کرلئے گئے ۔