اسلام آباد اگست 06.(ٹی این ایس ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار نے پنجاب ہاوس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پرنواز شریف کی بدھ کو لاہور روانگی کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی ،اس موقع پر چوہدری نثار نے نواز شریف کو لاہور روانگی سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی