وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
احمد جواد کے مستفعی ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔
احمد جواد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔
اپنی پارٹی کے دورِ اقتدار میں وزراء اور رہنماؤں پر تنقید کرنے پر انہیں پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔
احمد جواد نے اپنی ہی پارٹی کی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزیروں اور رہنماؤں کی فہرست بنارہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے نکلنے کے بعد احمدجواد مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے تھے۔
موجودہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں اپنا فوکل پرسن مقرر کیا تھا۔