سائفر کے حوالے سے جاری ایف آئی اے تحقیقات کا معاملہ ، شاہ محمود قریشی طلب

 
0
128

امریکی سائفر آڈیو کی لیک آڈیوسے متعلق جاری انکوائری میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو یکم نومبر دن بارہ بجے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ہیڈ کوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،

امریکی سائفر کی لیک آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں بڑی پیش رفت،ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ کو انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری کردیا،ایف آئی اے نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو یکم نومبر دن بارہ بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ہے،جہاں ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو کی ٹیم ان سے لیکر آڈیو سے متعلق بیان ریکارڈ کرے گی،انکوائری ٹیم نے آج سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا تھا،

امریکی سائفر کے حوالے سے لیکڈآڈیو کی تحقیقات کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا تھا جسکے بناء پر ایف آئی اے نے پانچ اکتوبر کو باقاعدہ طور پر معاملہ کہ انکوائری کا آغاز کیا تھا۔