سیلاب سے بچاو کیلئے اضافی امریکی امداد پرمشکور ہیں، مسعودخان

 
0
121

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دی جانے والی امریکی امداد کا شکریہ ادا کیا۔
واشنگٹن میں سفیرمسعود خان نے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ہاس میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاک امریکا تعلقات دوبارہ ترقی اور توسیع کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد غیر یقینی کی مختصرمدت پاک امریکا دیرینہ شراکت داری بحال ہوئی ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 30 ملین ڈالر کی اضافی امداد دینے پر بھی امریکا کے مشکور ہیں جبکہ ابتدائی ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں 97 ملین ڈالر کی امریکی امداد قابل تحسین ہے۔