توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

 
0
103

اسلام آباد-توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کے روز عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے، عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہوگا یا نہیں، فیصلہ پیر کے روز ہوگا عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دینے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کررکھا ہے عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیے عمران خان نے نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔