اسلام آباد میں 42 سال بعد پہلی مرتبہ ضلعی عدالتوں کے لیے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر

 
0
98

اسلام آباد میں 42 سال بعد پہلی مرتبہ ضلعی عدالتوں کے لیے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر ہوگئی ۔
42 سال بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کے لیے 74 عدالتوں کی تعمیر مکمل

اسلام آباد میں نئی عدالتوں کے قیام کی تقریب نئے جوڈیشل کمپلیکس میں کچھ دیر بعد ہو گی ،
صرف ایک سال دو ماہ کے کم ترین عرصے میں نیا جوڈیشل کمپلیکس منصوبہ مکمل کیا گیا
آئندہ ایک ماہ میں اسلام آباد کی تمام عدالتیں نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل ہو جائیں گی
42 سال بعد ڈسٹرکٹ کورٹس کے لیے الگ سے جوڈیشل کمپلیکس تیار ہو رہا ہے

ڈسٹرکٹ کورٹس 1980 سے ایف ایٹ کے پلازوں میں کرایہ کی جگہ قائم ہیں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ افتتاح کریں گے

جوڈیشل کمپلیکس میں 74 عدالتیں ، بخشی خانہ ، ایڈمن بلاک مسجد شامل ہیں۔
وکلا کے لیے بار روم ، پریس روم ، کیٹین ، سائلین کے بیٹھنے کی جگہ بھی قائم ہوں گی

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ستمبر 2021 میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا

نئے جوڈیشل کمپلیکس میں نئی تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میںضلعی عدالتوں کے نئے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ تقریب میں پہنچ گئے۔جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی تقریب میں پہنچ گئے ۔جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس بابر ستار بھی تقریب میں شامل ہیں۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر حفیظ اللہ یعقوب نے چیف جسٹس اور ججز کے ہمراہ افتتاح کردیا