نواز شریف سپریم کورٹ کو کمزرو کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، عمران خان

 
0
521

اسلام آباد اگست 06۔(ٹی این ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے کارواں کی شکل میں لاہور جانے کا مقصد سپریم کورٹ کو کمزور کرنا ہے ،یہاں اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر نواز شریف کے کارواں کا دوسرا بڑا مقصد نیب کو دباؤ میں لانا ہے، نیب سپریم کورٹ کے حکم پر شریفوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف سنگین مقدمات سے بچنے کے لیے نیب اوراحتساب عدالت پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں، نواز شریف جمہوری نظام کی تباہی کے لیے حکومتی وسائل استعمال کررہے ہیں ،لیکن تحریک انصاف فساد برپا کرنے کا شریفوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گی