زیادتی کا الزام، سری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست مسترد

 
0
149

سری لنکا کے بیٹر دانشکا گوناتھیلاکا کی زیادتی کے الزام میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست نا منظور ہونے پر سری لنکن کرکٹر تحویل میں رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دانشکا گوناتھیلاکا ہتھکڑی لگا کر ویڈیو لنک پر سڈنی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر کو زیادتی کے الزام میں 2 روز پہلے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے سری لنکن بیٹر پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کی پولیس تفتیش کر رہی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔