وزیرِ اعظم کی سیکریٹری جنرل عرب لیگ سے ملاقات

 
0
71

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات شرم الشیخ انٹرنیشنل کنونشن و کانگریس سینٹر میں منعقدہ ’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ‘ کے موقع پر ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے چارٹر اور اس کے حصول کے لیے سیکریٹری جنرل کے عزم کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف گزشتہ شام ’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ‘ میں شرکت کرنے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تھے۔