4شعبان المعظم ظہور ولادت با سعادت غازی عباس علمدار علیہ السلام

 
0
1857

اسلام آباد مارچ 28 (ٹی این ایس): حضرت عباس علمدار علیہ السلام حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور حضرت ام البنین علیہ السلام کے بیٹے امام حسن علیہ السلام اور حسین علیہ السلام اور سیّدہ زینب سلام اللہ علیھا کے بھائی تھے جناب عباس علیہ السلام کی ولادت با سعادت 4شعبان المعظم کو ہوئی آپ حضرت علی علیہ السلام کو بہت عزیز تھے جناب علی علیہ السلام کے وقت کربلا عَلم حضرت عباس ؑ کے سپرد کیا اور فرمایا کے عباس ؑ حُسین تیرا آج سے کربلا میں مولا ہے اس کی اجازت کے بغیر ایک قدم بھی نہ اُٹھانا
جناب عباس علمدار ؑ کے القابات سقائے سکینہ، شہنشاہ با وفا، قافلہ علمدار حسینی، پسر علی ؑ، نواسہ رسول ﷺ اور قمر بنی ہاشم ہیں۔ جناب حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کے متعلق مشہور ہے کے اگر دشمن کو معلوم ہو جاتا کے آج ہمارا معرکہ علی ؑ کے لخت جگر جناب عباس علمدار علیہ السلام سے ہے تو لوہاروں کی دوکانوں پر ہجوم لگ جاتا لوگ اپنے نیزے، تلواریں، چاقو، خنجر تیز کروایا کرتے تھے حضرت عباس علمدار ؑ دشمنوں کی صفوں میں گھس کر دشمنوں کی صفوں کو اُلٹ دیا کرتے حضرت عباس علمدار ؑ دشمن کے لاکھوں کروڑوں کے لشکر پر بھاری تھے