شہدا جموں کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فرانس میں تقریب

 
0
150

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک پروقار تقریب میں شہدا جموں کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے مشن کو پورا کرنے کے عزم  کو دہرایا گیا۔

 جموں کشمیر  اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر  مودی حکومت کو  ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھرپور اپیل کی کہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کروائے۔

 اسپیکر نے اقوام متحدہ اور دنیا کے طاقتور ملکوں سے اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر کو سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کشمیری عوام کے حقوق استصواب رائے کا اہتمام کریں تاکہ کشمیری اپنے حق رائے استعمال کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

تقریب میں جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے چیرمین سردار اخلاق نے صدارت کی، چوہدری مقصود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سرپرست اعلی سردار ذوالفقار عزیز  کے مطابق متعدد رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔پروگرام کے آخر میں شہدا کے لیے دعا بھی کی گئی۔