چیف جسٹس صاحب،آگے آئیں، پاکستان بچائیں،جڑواں شہروں میں بینرز آویزاں

 
0
85

سیاسی تنازعات اور اداروں سے ٹکراؤ کی تشویشناک ملکی صورتحال پر چیئرمین پاکستان عوامی لیگ چوہدری ناصر محمود عوامی مطالبہ لے کر سامنے آ گئے۔
جڑواں شہروں میں چیف جسٹس سے پاکستان بچانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی درخواست پر بینرز آویزاں۔

اس حوالے سے چوہدری ناصر محمود کا کہنا ہے ملک میں عدم برداشت پر مبنی سیاسی رویوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے عدم استحکام پر عوام پریشان ہیں، کوئی حل نہ نکلا تو پاکستان کا کیا بنے گا۔ اس ساری صورتحال میں سپریم کورٹ پر عوامی حلقوں کی نظریں لگ گئی ہیں، ہماری چیف جسٹس صاحب سے گزارش اور درخواست ہے کہ اعلی عدلیہ آگے آئے اور پاکستان بچائے۔ کیوں کہ اس وقت جو حالات ہیں یہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ بنتے نظر آ رہے ہیں۔
چوہدری ناصر محمود نے کہا وزیراعظم شہباز شریف بھی غیر متنازعہ آخری آپشن کے طور پر سپریم کورٹ سے درخواست کر چکے ہیں۔ عمران خان صاحب کو بھی اپنے تمام الزامات کو تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سپرد کر دینا چاہیے۔