عمران خان اسپتال سے گھر منتقل، دو ہفتے آرام کا مشورہ

 
0
171

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ان کو 10 روز تک آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہیں اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے، میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 11 بجے ڈسچارج کر دیا تھا، آرام کے دوران عمران خان کو دائیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے روکا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ عمران خان کا ایک ہفتے تک مسلسل طبی معائنہ کرے گا، عمران خان کے زخم بہتر ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کا 10 روز بعد ضرورت پڑنے پر سی ٹی اسکین کیا جاسکتا ہے۔چیئرمین تحریکِ انصاف نے شوکت خانم ہسپتال سے روانہ ہونے سے قبل گھر سے منگوائے کپڑے پہنے۔دوسری طرف رہائش گاہ تک تمام گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،عمران خان کی رہائش گاہ آنے والا راستے پر گیٹ بند کردیا گیا ۔