خیبر میں کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا جوان بھی شہید

 
0
172

خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد ہلاک ہوگیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے ایک جوان نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اوراہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔
کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی سلیم خان بھی شہید ہوا۔ 28 سالہ شہید سلیم خان کا تعلق صوابی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کے بارے میں کافی عرصے سے جبری لاپتہ شخص ہونے پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ 25 جون کو لیاقت کے بھائی نے اس کی جبری گمشدگی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی اور الزام لگایا کہ اس کے بھائی کو 21 دسمبر کوسکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔