نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

 
0
65

وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کے بعد لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں ،آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز ، شہباز میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان روانہ ہونےسے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ دوگھنٹے سے زائد وقت گزارا۔