اسلام آباد اکتوبر 9 (ٹی این ایس)وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نے برصغیر کی ممتاز روحانی شخصیت حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے خواہش مند زائرین سے درخواستیں طلب کرلی۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا سالانہ عرس آئندہ سال 19مارچ سے لیکر 29 مارچ تک بھارت کے شہر اجمیر شریف میں منعقد ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق سکیورٹی کلئیرنس کیلئے دو ماہ تک کے درکار عرصہ کے تناظر میں عرس میں شرکت کے خواہش مند 12اکتوبر تک درخواستیں دائرکرسکتے ہیں۔ درخواست گذاروں کو درخواست کے ہمراہ 1000 روپے کا ناقابل واپسی بنک ڈرافٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کم سے کم 500پاکستانی زائرین عرس میں شرکت کرسکیں گے اوردرخواستوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں نومبر میں لکی ڈرا کا انعقاد ہوگا جس میں 500 خوش نصیبوں کا تعین ہوسکے گا۔ عرس میں شرکت کے خواہش مندافراد وزارت مذہبی امور کی ویب ساےئٹ سے فارم ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ درخواست کے ہمراہ بنک ڈرافٹ کی اصلی کاپی جمع کرانا ضروری ہے