پی ٹی آئی کی درخواست منظور،عدالت سے بڑی خبر آگئی

 
0
123

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے سے متعلق کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے بابراعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظورکرلی اور سماعت18 نومبر تک موخر کردی۔