برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا، بلاول بھٹو

 
0
121

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ ممالک‘ کی فہرست سے ہٹا دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سے متعلق اچھی خبر شیئر کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیٹف کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا۔

برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر  کے فیٹف کے فیصلے کے نتیجے میں کیا ہے۔

 برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ، انسداد دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔