سابق وزیر اعظم نوازشریف سے محمو د خان اچکزئی کی ملاقات ،ْ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 
0
368

اسلام آباد اکتوبر 2(ٹی این ایس)پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے پشتون خواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے نواز شریف کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔سابق وزیراعظم سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اس موقع پر ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور نوازشریف کی احتساب پیشی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔