شاندانہ گلزار کو ڈی سیٹ کرکے روحیلہ حامد کو رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

0
104

پی ٹی آئی کی رکن شاندانہ گلزار کو ڈی سیٹ کرکے روحیلہ حامد کو رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ۔

پی ٹی آئی کی رکن شاندانہ گلزار کو ڈی سیٹ کرکے روحیلہ حامد کو رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے معزز عدالت کے پندرہ نومبر کے حکمنامہ پر عملدرآمد نہیں کیا جس پر جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم موصول ہوچکا ہے ،
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم سولہ نومبر کو موصول ہوا ،
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔