پی ٹی آئی کا احتجاج :وفاقی انتظامیہ نےشرائط کا انبار لگا دیا ،خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئیگا

 
0
146

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج کی اجازت مل گئی، انتظامیہ نے علی نواز اعوان کی درخواست پر اجازت دے دی۔ اجازت نامہ 35 شرائط پر جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں۔

معاہدے کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریڈ زون میں جانے کی اجازات نہ ہو گی، ریلی کے مقررین کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نفرت انگیز گفتگو نہیں کریں گے، کسی جماعت کا جھنڈا نذ رآتش کرنے کی اجازات نہیں ہو گی۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال مروجہ قانون کے مطابق کیا جائے گا، ریلی کے منتظمین شرکاء کی چیکنگ اور اندرونی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے، کسی خطرے کی صورت میں ریلی کے منتظمین انتظامیہ کو معلومات فراہم کرے گی۔

میونسپل کارپوریشن کے قواعد ضوابط پر بھی عملدار یقینی بنایا جائے گا، ایونٹ میں پاکستانی اقدار کی بھی پاسداری کی جائے گی، شقوں کی خلاف وزری کی صورت میں این او سی منسوخ کر دی جائے گی۔
پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تقریر پر پابندی ہو گی۔معاہدے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا اور قانون حرکت میں آئے گا