فہد ملک قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔
درخواست میں مدعی مقدمہ ملک طارق ایوب نے ملزمان کی سزائیں بڑھانے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کی سزائیں عمر قید سے سزائے موت میں بدلی جائیں ۔
درخواست گزارکا موقف ہے کہ سیشن عدالت کے فیصلے میں تضاد ہے ، عدالت نے اپنے فیصلے میں طے شدہ اصولوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا،طے شدہ قانونی اصولوں کے مطابق قتل کی سزا موت ہے۔