اسلام آباد(ٹی این ایس)سپریم کورٹ میں ترجیحی مقدمات کی سماعت ،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے پالیسی منظور کر لی

 
0
82

سپریم کورٹ میں ترجیحی مقدمات کی پالیسی کا معاملہ ،سپریم کورٹ میں کس نوعیت کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر سنیں جائیں گے؟ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ترجیحات طے کرلیں ۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے سات نکاتی پالیسی کی منظوری دی، وہ مقدمات جن کا جلد فیصلہ قانونی تقاضا ہے انھیں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ٹیکس اور انتخابی تنازعات کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا۔ضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سنیں جائیں گے۔دس سال تک سزا کے فوجداری مقدمات کو بھی ترجیح بنیادوں پر سنا جائیگا۔ایک ہی فیصلہ کیخلاف متعدد درخواستوں والے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقررہونگے۔