دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا اس کو بھی دیکھیں گے، عدالت

 
0
112

تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پرلاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کاکیا کرداررہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی،جس کا بھی قصورہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
بدھ کو جسٹس مرزا وقاص روف نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پرسماعت کی۔

کمشنرراولپنڈی،ڈپٹی کمشنر، سی پی او،سی ٹی او،ڈی آئی جی موٹروے، وزارت مواصلات کا نمائندہ اورآئی بی کا سیکشن افسرعدالت میں پیش ہوئے۔
ڈی جی آئی بی نیاحتجاجی دھرنوں سیمتعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ۔
جسٹس مرزا وقاص روف نے کہا کہ ڈی جی آئی بی سے پوچھیں لفافہ بند رپورٹ کوڈی سیل کیا جاسکتا ہے کہ نہیں کیونکہ رپورٹ درخواست گزاروں کوبھی فراہم کرنا ہوں گی۔

وزارت مواصلات، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اورآرپی اوراولپنڈی نے بھی رپورٹس جمع کرادیں ۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی26 تاریخ کو دھرنہ دے رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے ۔

جس پرعدالت نے کہا کہ کل جوبھی صورت حال پیدا ہوگی،عدالت اس کودیکھے گی، دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کاکیاکرداررہاعدالت اس کوبھی دیکھے گی، جس کا بھی قصورہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔