اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے پیش نظر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق اہم تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم ہاوس پہنچے اور شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے بھجوائے گئے ناموں کے پینل کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پر بریفنگ دی۔
اہم تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے، مشاورتی اجلاس کے بعد اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو وزیراعظم ہاس میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔